اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور سیلابی ریلے نے صوبہ پنجاب کے جنوبی شہر ملتان کا رخ کرلیاہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق ملتان کے اطراف میں پندرہ دیہات پانی کی لپیٹ میں آگئے۔ریلاملتان کے بعد ہیڈ پنجد کی طرف بڑھے گا، مظفرگڑھ میں دریا کے آس پاس کی بستیاں ویران ہوگئیں،جھنگ کے حفاظتی بند سے نکلنے والے پانی نے اٹھارہ ہزاری کے اسی فیصد حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔دریائے چناب میں آنیوالے سیلابی ریلے سے ملتان شہر اور کینٹ کو محفوظ رکھنے کیلئے شیرشاہ بند پر بارودی مواد بچھادیاگیا۔ ہیڈتریموں سے آنے والاریلا ملتان کی طرف بڑھ رہاہے جہاں شیرشاہ اورمحمد والا پل کے آس پاس حفاظتی بندوں میں قائم تقریباً 150چھوٹے دیہات پانی کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ملتان میں دریائے چناب سے 3لاکھ سے زائد کیوسک پانی کا بہاؤ ہے جو تیزی سے بڑھ رہاہے ۔بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں اب بھی لوگ اپنے گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں اورکشتیوں کے ذریعے منتقلی جاری ہے۔ ملتان میں سیلابی ریلا داخل ہونے کے ساتھ ساتھ مظفرگڑھ میں ہیڈ بنجنت پر بھی صورتحال تبدیل ہورہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲